عدن: مشرقی یمن میں امریکی ڈرون حملہ میں القائدہ کے دو انتہا پسند مارے گئے۔ ایک مقامی سیکورٹی افسر نے بتایا کہ یمن کے صوبہ حضر موت کے تاریخی شہر شبام میں ایک کار پر ڈرون طیارے نے میزائل مارے جس میں دونوں کار سوار جو القائدہ سے تعلق رکھتے تھے ہلاک ہو گئے
کابل: جمعرات کو افغانستان کے فراح صوبہ میں گورنر کے کمپاؤنڈ میں ایک خود کش بم دھماکہ میں سات افراد ہلاک اور 12زخمی ہو گئے۔ علاقائی پولس ترجمان عبد الرؤف احمدی نے کہا کہ ہلاک ہونے والے سات افراد میں چھ پولس اہلکار اور ایک راہگیر ہے۔
تہران: ایک طرف آئندہ ہفتہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں چھ بڑی عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان اہم ایٹمی مذاکرات کی تیاریاں ہو رہی ہیں تو دوسری جانب ایران نے واضح الفاظ میں کہہ دیا
کوالا لمپور: ایک ملیشیائی عدالت نے تین میکسیکی بھائیوں اور دو دیگر افراد کو منشیات کا دھندہ کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنا دی۔ میکسیکو کے رہنے والے یہ تینوں بھائی اپنے ملک میں منشیات کے تجارتی مرکز سینالووا صوبہ کے باشندے ہیں۔
تہران: ایران نے اپنے ایک ایٹمی سائنسداں کے قتل کے مجرم کو سزائے موت دے دی۔ مجرم ماجد جمیل فصیح کو ایرانی یونیورسٹی کے پروفیسر اور ایٹمی سائنسداں مسعود علی محمدی کو جنوری 2010میں قتل کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔